Thursday 27 August 2015

Net Ka Nasha Aur Us Ka Ilaj Hakeem Tariq Mehmood

NET KA NASHA AUR US KA ILAJ

net ka nasha aur us ka ilaj
net ka nasha

Net Ka Nasha (Part-1st) - Hakeem Tariq Mehmood - 19 Feb 2015



حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس19فروری 2015 نیٹ کا نشہ اور اس کاعلاج۔
نیٹ پرفحش مواد دیکھنا بھی ایک نشہ ہے۔ ننگی دنیا کانشہ ایک طرف اور باقی نشے ایک طرف۔ یہ ننگی دنیا کانشہ ہمارے ایمان ،صحت اورگھرکے سکون وچین کو تباہ وبربادکردیتا ہے۔ حکیم صاحب نے اس انسانیت سوز موضوع پرتفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور اس اخلاق سوز نشے سے چھٹکارے کیلئے آسان اورموثرحل بھی بتائے ہیں۔


Net Ka Nasha (Part-2nd) Hakeem Tariq Mehmood - 26 Feb 2015




Ubqari facebook Page



Fitno Ka Daur - Hakeem Tariq Chughtai 19 Feb 2015

 

  فتنوں کا دَور ۔۔۔ ہماری خوش قسمتی یا بدقسمتی ایسے دَورمیں آئے جس دَورمیں سرورکونین ﷺ نے مکمل فتنوں کی اطلاعات فرمائی اعلان فرمایا۔ مکڑیوں اورٹڈیوں کی طرح فتنے نکلیں گے۔ اُس دَور میں ہم آئے۔آج کے دَورمیں پیداہونے والا بچہ جس نے ابھی سانس لیا اور اس دنیا سے جانے والا شخص جس نے آخری سانس لیا وہ فتنوں سے نکل رہے ہے اور داخل ہورہے ہیں۔ ایسے فتنے جوزندگی میں ایسے اندازمیں آتے ہیں کہ انسان کو خبرہی نہیں ہوتی کہ یہ فتنہ ہے یا نہیں؟
فتنہ کہتے کسے ہیں؟
ناحق یا باطل یا دو نمبری یا دھوکہ اور فریب ایسی صورت بناکرسامنے آئے کہ آدمی اس کو سوفیصدسچ اور حق مان لے اس کا نام فتنہ ہے۔ایسے حوالے اور ایسی حقیقت کہ انسان کہے اس سے بڑا حق کوئی اور ہے ہی نہیں اور انسان کہے اس سے بڑا سچ کائنات میں ہے ہی نہیں۔ اس انداز میں سامنے آئے کہ انسان اس کومان لے اور ایمان اور جان گنوا بیٹھے اس کو فتنہ کہتے ہیں۔
ہم فتنوں کی زندگی میں آئے ، فتنوں کی دنیامیں آئے۔ہمارے شب وروز جو گزررہے اور جوآنے والا وقت ہے برکت ختم ہوجائے گی۔

Khushkhabri Fitno Ka Daur Main - Hakeem Tariq Chughtai



  خوشخبری ۔۔۔۔۔۔فتنوں کے دَورمیں
اللہ والو۔۔۔! فتنے بڑھ گئے ، ہوائیں تیز ہوگئی۔۔ فتنوں کی چھاؤں ہوگئی ۔۔۔ کالے بادل چھا گئے۔۔۔یہاں بڑی احتیاط سے چلنا ہے۔ دَور آخری ہے۔ ہمارے مقدرمیں آخری دَور لکھا تھا ۔۔۔اس سے رب کو شکوہ نہیں ہے۔فتنوں کا دَور ہے۔۔۔آج کے دَورمیں اگرکوئی 10فیصددین پرعمل کرلے تو وہ کامیا ب ہوگیا۔ 10فیصد وہ جو صحابہ ، اہل بیت والا دَور تھا۔
ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے۔۔۔حضور ﷺ نے فرمایا ۔۔۔!
میرے بھائیوں کو میرا سلام کہہ دینا ۔۔۔صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ ۔۔۔ ہم آپ کے بھائی نہیں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا ۔۔۔ تم نے وحی کواُترتے دیکھا۔۔۔ مجھے دیکھا ۔۔۔ایک وہ ہوں گے ، کسی چیزکونہیں دیکھا پھربھی مجھے مان لیا۔۔۔وہ میرے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔
وہ میں آپ ہیں ۔۔۔مدینے ﷺ کے بھائی ہیں ۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔ہم حضور پاک ﷺ کی جوتیوں کی خاک کے ذرے کے برابرہوجائیں توبھی بڑی حیثیت ہے ۔۔۔ یہ تو حضورپاک ﷺ کی شفقت ہے جو ہمیں بھائی فرمادیا۔
آج فجرکی نماز پڑھنے والا ، وقت کا ولی ،قلندرہے، وقت کا پہنچا ہوا ہے۔ وہ داڑھی والا ہے یا بغیرداڑھی والا ، وہ پتلون والا ہے یا شلوار والا، اُس کا بہت اونچا مقام ہے۔ فتنوں کے دَور میں اللہ جل شانہ کا نام لینے والا، اللہ سے ڈر جانے والا اور کہنے والا کہ ۔۔۔مولا۔۔۔! کیا پتہ میں اپنی نسلوں کو حلال کھلا رہا ہوں یاحرام ۔ جس کے اندریہ خوف آگیا ۔۔۔ سمجھ لیں وہ ولایت کی پہلی سیڑھی پہ ہے۔
فتنوں کے دَورمیں یہ خیال آجائے کہ میں کن راہوں پرچل رہا۔۔۔فتنوں کے دَورمیں یہ احساس پیداہوجائے کہ کہیں میری نظریں بھٹک تونہیں گئی۔۔۔ کہیں میری نظریں غیرمحرم کو دیکھنے کی عادی تو نہیں بن گئیں۔اور فتنوں کے دَورمیں یہ خیال آجائے کہ فلاں وقت میں میرے کان بہک گئے تھے ، اُس دھن پہ، اُس جھنکارپہ۔ فتنوں کے دَورمیں یہ احساس پیدا ہوجائے کہیں لقمہ مشکوک تونہیں ۔ فتنوں کے دَورمیں یہ خیال دِل کے اندر جڑ پکڑ گیا کہ میری پچھلی زندگی کیسی گزری تھی۔۔۔معافی ہوگئی یا نہیں۔ فتنوں کے دَورمیں یہ درد اندربیٹھ گیا کہ پتہ نہیں مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگا یانہیں۔۔۔یقین جانیے جس کے اندریہ تصورہے، یہ خیال ہے وہ ولایت کی پہلی سیڑھی پرہے۔

Halal aur Haram Ka Ehsas - Hakeem Tariq Mehmood

حلال اور حرام کا احساس۔۔۔

انسان کے اندرسب سے پہلی چیزجومرتی ہے وہ احساس ہے اور سب سے پہلی چیز جوزندہ ہوتی ہے وہ احساس ہوتا ہے۔ حلال تصورمیں آگیا ، احساس زندہ ہے۔ حرام تصورمیں آگیا کہ حرام ہوگیا۔۔۔ احساس زندہ ہے۔ جب حلال وحرام کی پہچان ختم ہوگئی اور ایک طلب ہے طبیعت کے اندر ۔۔۔ کہ میری ضرورت پوری ہوجائے وہ کھانے کے اعتبار سے ہے، وہ میری جنسی خواہش کے اعتبارسے ہے ۔ وہ میرے پیٹ کی چاہت کے اعتبار سے ہے۔ وہ میرے بچوں کی ضروریات کے متعلق ہے پورا ہوجائے کہاں سے ،کس طرح ، کیسے۔۔۔! اس کاکوئی احساس نہیں ۔ جب اس طرح کی کیفیات دل میں آجائے اور احساس مردہ ہوجائے کہ حلال ہے یا حرام ہے؟ جائز ہے یا ناجائز ہے؟ سمجھ لیں کہ احساس کی موت ہوگئی۔ جس کااحساس زندہ ہے ۔۔۔وہ خوش قسمت انسان ہے۔ گناہگارہے۔۔۔گناہ کرلیتا ہے مگراحساس زندہ ہے۔ احساس بڑی نعمت ہے اور فتنوں کے دَورمیں احساس ۔۔۔ حدیث کا مفہوم ہے کہ صبح بندہ ایمان والا ہوگا اور شام کو کافرہوگا۔۔۔حدیث کامفہوم ہے کہ ایمان کے جانے کاپتہ نہیں اور ایمان والے کو ایسے دیکھا جائے گاجیسے مردار گدھا۔

Nangi Dunya Ka Nasha - Hakeem Tariq Mehmood


ننگی دنیا کانشہ۔۔۔!

ایک بندے کا واقعہ جس نے بتایا۔۔۔میں نیٹ سے جان چھڑوانا چاہتا ہے اور نیٹ کے اندرکی جو ننگی دنیا ہے ، فلمیں ہے اس سے جان چھڑوانا چاہتا ہوں۔ میں نے اس سے جان چھڑوانے کے لیے نیٹ پرتلاش کیاتو پتہ چلا کہ سارا مغرب اس سے پریشان ہے۔ نیٹ کی ننگی دنیاایک ایسا نشہ ہے جوکوکین، ہیروئن اورسب نشوں سے زیادہ زہریلانشہ ہے۔

دنیا کے سارے نشے ایک طرف اور ننگی دنیا کا نشہ ایک طرف۔ سائنس کہتی ہے جس کو یہ نشہ لگ جائے اس کے حل سے ہم عاجز آگئے ہیں حتیٰ کہ شادی بھی اس کاحل نہیں ہے۔ جس عورت یا مرد نے سینکڑوں ننگی دنیا دیکھی ہوتی ہے اس کی شادی سے تسلی نہیں ہوتی۔ وہ بندہ کہتا کہ میں اس کاحل چاہتاہوں۔۔۔ میں پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتاہوں ۔میں پاکیزہ روحوں میں رہنا چاہتا ہوں۔ میں پاکیزہ سانسیں لینا چاہتاہوں۔ میں پاکیزہ دن رات اللہ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے پاکیزہ زندگی چاہیے۔ آپ دیں سکتے ہیں۔۔۔؟

حضرت جی نے اس کو جواب دیاکہ ۔۔۔ ہاں اس کا حل ہے ۔۔۔ لاتقنطو من رحمت اللّٰہ ۔۔۔ اللہ کہتا ہے بندے میری رحمت سے مایوس نہ ہو۔ اس کاحل گندگی (بیت الخلاء کی صفائی) ہے ۔۔۔ زہرکوزہرمارے گا۔۔۔

ننگی دنیا کاعلاج ہے 100 فیصد ہے ۔۔۔گندی دنیا کو چھوڑنے کے لیے گندی دنیا میں جانا پڑے گا۔ نیٹ کی گندی دنیا کو چھوڑنے کے لیے بیت الخلاء کی گندی دنیامیں جاناپڑے گا۔ علاج ہوجائے گا۔ بس مسئلہ ہی نہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ میں نے کئی دفعہ بیت الخلاء کی صفائی کے کمالات عرض کیے ۔یاد رکھیے گا جتنا گھٹیا درجے کی خدمت اتنا بڑھیا درجے کا صلہ ۔ اور جتنا گھٹیا درجے کی خدمت اتنا بڑھیا درجے کاثواب اور جتنا چھوٹی خدمت اتنا بڑا مقام۔۔۔ یہ سچ ہے۔

Baitul Khala Aik Fitna - Hakeem Tariq Chughtai



بیت الخلاء۔۔۔ایک فتنہ ۔۔۔؟

اللہ پاک نے بیت الخلاء جانا مجبوری بنا دیا ہے۔ انسان یہی سے لٹتا ہے اوریہی سے ڈسا جاتا ہے۔ بیت الخلاء سے انسان کو بہت نقصان پہنچتا ہے اور فتنے سراُٹھاتے ہیں۔ جب ہرطرف فتنے ہوں، شیطانی جال نیٹ کے نام پر،جب شیطانی جال پورے ورلڈ کوگھیرلے اور ہردھڑکن کے اندرفتنہ ہو۔ ایسے دَورمیں حفاظت کانظام بہت زیادہ کرنا پڑے گا۔۔۔؟
حضورپاک ﷺ نے جومسنون دعاؤں کانظام بتایا ہے۔ وہ بتایااس لیے ہے کہ فتنے زیادہ ہوں گے اس کے لیے یہ دعائیں فتنوں سے بچائیں گے۔ اس طرح فتنے جب زیادہ ہوں گے توتمہارے ایمان کولوٹیں گے۔ تمہاری نظروں کولوٹیں گے ۔۔۔ تمہاری آخرت کو لوٹیں گے ۔۔۔تمہاری جان کو لوٹیں گے ۔۔۔تمہارے مال کولوٹیں گے۔۔۔ تمہاری فٹنس وصحت کو لوٹیں گے ۔ ان فتنوں سے بچنے کے لیے یہ مسنون دعائیں کمبل ہیں ،کوٹ ہیں، یہ بڑی بڑی گرم چیزیں ہیں۔ تمہیں سنبھال کررکھیں گی۔ 

Nangi Dunay Ka Nasha Ka Ilaj - Hakeem Tariq Mehmood Chughati



ننگی دنیا کے نشے کاعلاج۔۔۔

بیت الخلاء کی صفائی ننگی دنیا کے نشے کابہترین علاج ہے۔ پبلک ٹوائلٹ، مسجدوں کے، مدرسوں کے ، روڈوں کے، اپنے گھرکے ، اس نیت سے صاف کریں کہ اندرگندہ ہے، اللہ اس بندے کو معاف بھی کردے اور پاک بھی کردے۔
اے اللہ! جس طرح یہ گندگی ہے اس سے زیادہ گندگی میرے اندرہے، بس فرق یہ ہے کہ یہ گندگی نظرآرہی ہے اورمیرے اندرکی گندگی نظرنہیں آرہی۔ اللہ تیری رضاکی خاطر میں مسجدوں کے بیت الخلاؤں کو صاف کررہا ، یہ ہسپتالوں کے، پاگل خانوں کے ، پبلک ٹوائلٹ کو صاف کررہا۔ اس لیے کررہا کہ توراضی ہوجا۔۔۔
دنیا کی سب سے بڑی مصیبت اور بلا۔۔۔گناہ ہے، اللہ کی نافرمانی ہے اور اس مصیبت سے نکلنے کے لیے صدقہ بلاؤں کارد ہے اور بیت الخلاء کی صفائی بھی اور احتیاط بھی۔

Tabhi aur Barbadi Nangi Dunya Ki - Hakeem Tariq Chughati



تباہی و برباد ی ۔۔۔ننگی دنیا کا نشہ ۔۔۔!
حضرت جی فرماتے ہیں۔۔۔!میرے پاس کیس آرہے ہیں ناکام شادیوں کے ۔۔۔ اُجڑے گھروں کے۔۔۔ خودکشیاں۔۔۔ اُس کی بنیاد نیٹ ۔۔۔ میں آگے کیا بولوں میرے پاس لفظ نہیں ہے ۔۔۔ حیا کی دیواریں میرے سامنے آکرکھڑی ہوگئی ہیں۔
ہربندے کے پاس موبائل موجود ہے اور ہرموبائل کے اندریہ نظام موجود ہے۔ ہربندے کے پاس کمپیوٹرہے اور کمپیوٹرمیں یہ نظام موجود ہے۔ یہ فتنے آپ تو بچ گئے، پوری امت کیسے بچے ۔۔۔؟ایک تویہ ہے کہ نیٹ کانظام ختم کردیں ، اس کو جڑ سے اکھاڑدیں ۔آپ اس کوتوبھول جائیں ۔ دوسرا یہ ہے کہ اب اس نظام سے ہمیں بچناکیسا ہے، حفاظت کیسے کرنی ہے۔ حفاظت کانظام ،عافیت کانظام اور اپنی کفایت، کفالت کانظام اللہ سے مانگنا کیسے ہے اس کو سوچنا پڑے گا۔؟

Rizq Barkat aur Net Ka Nasha - Hakeem Tariq Chughati



رزق اور برکت کھاجاتا ہے یہ ننگی دنیا کانشہ۔۔۔ نیٹ کے نشے کی تباہی کا ایک واقعہ۔۔۔

جہاں پر ننگی دنیا کانشہ ہوتا ہو اس کی ظلمت، نحوست گھرسے برکت کو ختم کردیتی ہے۔
ایک صاحب کا واقعہ جو لاہور کے ایک اُمراء کی کالونی میں رہتے ہیں ۔2کینال کا گھر ہے۔ غربت، فاقہ ،تنگدستی انتہا کوہے۔ گھرکا حال یہ ہے کہ بعض اوقات ڈبل روٹی کوپھپھوندلگ گئی تھی اُسکو پانی کے ساتھ گرم کرکے کھا لیا۔ کروڑوں روپے کا گھرہے اورغربت،تنگدستی، عالم یہ ہے کہ سوال نہیں کرسکتے۔ اس کواعمال بتائے چیزیں بتائیں۔ کچھ عرصے کے بعد ملاقاتی ہوئی معلوم ہوا کہ کام نہیں ہوا۔ بچے تسبیح پڑھنے کو تیار نہیں اوروالدین پڑھانے کو تیار نہیں ۔
حضرت جی نے کہا ۔۔۔آپ ایک کام کریں گھرسے فی الحال 40دن کے لیے نیٹ کانظام ختم کردیں یا آپ سے میں کوئی بندہ نیٹ کو ٹچ نہ کریں ۔ یہ کام کریں اس کام سے آپ کے گھرسے بے برکتی ختم ہوجائے گی۔ کچھ عرصے کے بعد ملے توکہنے لگے کہ اللہ پاک نے ایسی جگہ سے رزق کا دروازہ کھول دیا جہاں سے گمان نہیں تھا۔ جوبندہ استغٖفارکرتا ہے اللہ پاک اس کے ساتھ ایسے ہی معاملہ کرتا ہے۔
۔۔۔اس نے کہا کہ اب اچھا نظام چل پڑا ہے ۔۔۔بندے نے پوچھا حضرت جی یہ آپ نے نیٹ کیوں بند کروایا تھا۔۔۔؟حضرت جی نے فرمایا۔۔۔کہ جہاں پر ننگی دنیا کانشہ ہوتا ہو اس کی ظلمت، نحوست گھرسے برکت کو ختم کردیتی ہے۔ وہ نحوست، ظلمت گھرسے روٹی رزق چھین کرجارہی تھی۔۔۔ اُس دروازے کو بندکرنے کی دیرتھی کہ گھرمیں برکت آگئی۔

Zulmat Ka Andheera Hai Naangi Dunya Ka Nasha - Hakeem Tariq Mehmoood


ظلمت کااندھیرا ہے۔۔۔ننگی دنیا کا نشہ
حضرت جی ایک واقعہ سناتے ہوئے ۔۔۔اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ہیرا منڈی سے گزرتے ہوئے احساس ہوا کہ یہاں کتنی ظلمت ہے، کتنی بربادی ہے، کتنی نحوست ہے۔ وہاں پربوڑھی طوائفیں اکٹھی کی اُن کواللہ کے نام کا تعارف کروایا ، اُن سے آخرت کی بات کی۔
جس گھرکے اندر،موبائل کے اندر، کمپیوٹرکے اندر۔۔۔ یہ ننگی دنیا کا نشہ ہو۔۔۔۔۔۔وہاں پرکتنی ظلمت ہوگئی ۔۔۔ جہاں پر یہ ننگی دنیا ہوتی ہوگئی۔ اس بات سے آپ کو احساس ہوا ہوگا۔۔۔ اس سے کروڑ گنا ظلمت جو گھرکے اندرلگ جائے ۔۔۔ننگی دنیا کانشہ ۔۔۔ موبائل کے ذریعے یاکمپیوٹرکے ذریعے۔ اس کاہمیں احساس کیوں نہیں ہے۔۔۔؟پھر اس گھرکے اندرخیرپھیلے گئی یا شر پھیلے گا۔۔۔ ہربندہ اس کاجواب خود اپنے آپ سے کرے۔۔۔؟شادی اس کاحل نہ ہوا۔۔۔حج اس کاحل نہ ہوا۔۔۔ باربارکے عمرے اس کاحل نہ ہوا۔۔۔

  Kamzor Eman aur Fitno Ka Daur - Hakeem Tariq Mehmood Chaughati


کمزور ایمان اور فتنوں کا دَور
سردی زیادہ ہے جسم کمزورہے ، اس جسم کوکچھ لیپٹ کراس کی حفاظت کرنا پڑی گئی ورنہ اس کو فالج ہوجائے گا، نمونیہ ہوجائے، معذورہوجائے گا،لقوہ کاخطرہ ہے، بہت سی بیماریوں کا خطرہ ہے، ہوائیں ٹھنڈی ہیں۔ فتنے زیادہ ہیں جال پھیلے ہوئے ہیں۔ ایمان کمزورہیں۔ نیٹ ہرطرف ہے اورایمان کمزور ہے۔ ضعیف ایمان اور کمزور ایمان، مسلمان ہے وہ مسلمان ہے جس کو اُٹھا کرچمچ منہ میں ڈالا، آدھا نیچے گرگیا اور آدھا منہ میں گرگیا۔
ایمان کی سطح وہ نہیں جو فجرکی نماز کے لیے اُٹھا سکے۔ ایمان کی سطح وہ نہیں جو تہجد کے لیے مجھے اللہ کے سامنے رُلا سکے۔ ایمان کی سطح وہ نہیں جو حلال و حرام کے لیے میرے ہاتھ کوآگے بڑھا سکے۔ ایمان کی سطح وہ نہیں جو میرے قدموں کورُکووا سکے۔ ایمان کی سطح وہ نہیں جو کہے حلال کے ساتھ حرام شامل ہوگیا۔ ایمان کی سطح وہ نہیں جو بیٹیوں کو جائیداد کاپورا حق دے سکے۔ ایمان کی سطح وہ نہیں جو ماں کو ماں کاحق دے اور بیوی کو بیوی کا حق دے۔جودونوں کے درمیان انصاف کریں، ایمان کی سطحیں کمزور ہوچکی ہیں۔
اللہ کے بندے ہیں اور رہیں گے اور قیامت تک رہیں گے۔ جن کے اندرکامل ایمان ، اے اللہ میرے لیے ایمان کو سب سے پسندیدہ چیز بنا دے۔ اور اس کو دِل کے اندرمیری زینت بنا دے۔ اور اے اللہ ایسا ایمان دے دے جو ایمان کامل ہو۔ ایسے ایمان کامل والے رہے گئیں لیکن عمومی طورپرایسے ایمان والے نہیں ہے۔
شیطانی جال پھیلے ہوئے ہیں۔اس میں حکمرانوں کا قصورنہیں ہے، گورے کاقصور نہیں ہے۔ زمانہ ایسا آگیا، فتنوں کادَور ہے قرب قیامت ہے۔ ایک طرف خوشخبریاں اور سلامتیاں ہیں۔ ہمارے لیے خوشخبری ہے کہ اگرذرہ بھی ایمان کا ہوا توایک وقت آئے گا کہ اللہ اس کو جنت میں ضرور بھیجے گا۔ سوچے میری نسلیں بچ جائے سارا عالم بچ جائے۔ گورے کا ، سکھ کا، ہندو کا بیٹا بچ جائے۔

Tasbeeh Khana Khair Khawai Ka Paigm - Hakeem Tariq Mehmood Chughati




Baitul khla Ki Dua Nangi Dunya Ka Nasha Ka Ilaj - Hakeem Triq Mehmood Chughati Ubqari


بیت الخلاء کی دُعا ۔۔۔ نیٹ کے نشے کاعلاج

نیٹ ایک نشہ ہے۔ ایک بندے نے بتایا کہ اس نشے کو چھڑوانے کے لیے نیٹ پر سینٹرہے وہ لٹریچرمہیاکرتا ہے مگراس کاعلاج ممکن نہیں ہے ۔سائنس کے لیے جو چیزیں ناممکن ہے ۔مدینے والے کی برکت سے۔۔۔ میرے آقامدینے والے ﷺکی برکت سے کوئی چیزناممکن نہیں ہے ۔ کیوں کہ دین مکمل ۔۔۔ اور دین کی ہرچیزمکمل ۔۔۔ ایمان مکمل ، ایمان کانظام مکمل ۔ مومن مکمل۔ مومن کہتے اسے ہے جو مکمل ہوگیا ہے۔ قیامت تک آنے والے ہرشر،فساد،فتنے بیماری کاعلاج ملتا ہے اورملے گا۔ علاج نبوی ﷺ میں یہ چیز ہے۔
ننگی دنیا کے نشے کا علاج بیت الخلاء کی دُعا ہے اس کا خوب اہتمام کریں۔اس چھوٹی دُعاکونہ بھولیں۔ یہ آپ کی حفاظت، آپکی کفایت ،کفالت اورآپکی مدد میں اللہ کی طاقت سامنے آتی ہے۔

Baitul Khala Ki Dua, Safai aur Kamalat - Hakeem Tariq Mehmood


بیت الخلاء کی دعا،صفائی اور اس کے فائدے۔۔۔

یہ جوبیت الخلاء کی دُعا ہے اس میں جاتے ہی بندہ کہتا ہے۔مولا۔۔۔! بے بس ہوں، ننگا ہوگیا ہوں ۔۔۔ننگا ہونا نہیں چاہتامگرننگا ہوگیا ہوں اب ننگے میں میرے سارے بھرم شرم ہٹ گئے ہیں۔ اب تیری حفاظت ہے تو ہے، تیری مدد ہے تو ہے۔ اور تو کرسکتا ہے حفاظت توکرسکتا ہے مگرمیں بے بس ہوں۔ اس دُعا کا مقصداپنے آپ کو بے بس کرکے اللہ کے ہاتھ میں اپنا ساراشرم بھرم دے دینا۔ اور اللہ خود شرموں اورحیا والا ہے۔ اللہ میرا غیرت والا ہے۔ تواپنے آپ کو اللہ کے ہاتھ میں دے دے ، اللہ پھرتیرا شرم بھی رکھے گا ، تیربھرم بھی رکھے گا، تیرا حیا بھی رکھے گا۔ تیری عصمت بھی رکھے گا، تیری عزت بھی رکھے گا۔ چھوٹے بچوں والی مائیں جب بچوں کو بیت الخلاء بھیجیں ، یا کروائیں ، دھوئیں یا نہلائیں تو ان کی طرف سے بیت الخلاء کی دعا پڑھیں۔
اور اگرنیٹ کانشہ لگ گیا ہے تو اس کا پہلا قدم یہی ہے کہ بیت الخلاء کو دھو، باربار دھو۔ اور بیت الخلاء دھونے کے لیے ان اشیاء کو استعمال کریں۔ برتن دھونے والا صابن، برتن دھونے والی کوچی اوربرتن دھونے والی لوہے کی تار، ۔۔۔ بس یہی سامان ہے۔ ایک ڈبہ ہو اس میں ڈال کر۔۔۔ اپنے ہاتھ سے صاف کریں ۔ یہ چھوٹی بات ہے اس میں بڑی تاثیرہے۔ ایسی جگہوں کے بیت الخلاء جہاں غلاظت زیادہ ہو۔ اور مولا کو کہیں کہ مولا جتنی یہاں غلاظت ہے اس سے زیادہ اندرموجود ہے۔
نیٹ کانشہ ایک عالمی مسئلہ ہے یہ علاقائی مسئلہ نہیں ہے اس پرگورا بھی پریشان ہے، کالابھی پریشان ہے۔ اس میں مشرق بھی پریشان ہے، مغرب بھی پریشان ہے۔ نسلوں کی نسلیں، گھروں کے گھربرباد ہوچکے ہیں۔ سسکتی ،سلگتی بیویاں، اور بیچارے اشک بہاتے شوہر اور مائیں پریشان ہیں۔
اور بیت الخلاء کی صفائی کرتے جائیں اور دل ہی دل میں دعا پڑھتے جائیں اوراللہ سے عرض کریں۔ مولا میرے اندرگندا ہے ، میرا اندغلاظت ہے۔ مولاان مناظرکو دیکھ کرمیری آنکھیں بھی گندی ہوچکی ہے ، مولا اب میں نے ان آنکھوں کو یہ کراہت والا منظردیکھانا ہے۔ یہاں لوگوں کے پاخانے ہیں، پیشاب ہے ، گندگی ہے۔ اللہ سائنس ساری کہتی ہے کہ یہاں جراثیم ہے، بیکٹریا اوروائرس ہے۔ مگرمولا اس سے بڑے بڑے وائرس اوربیکٹریا میرے اندرموجود ہیں ، اندرموجود ہیں۔ یہ دُعا پڑھتے ہوئے اے اللہ میرا بس یہاں تک تھا کیونکہ میں نشے میں گھرچکا ہوں۔ میں دلدل میں تھک چکا ہوں، میں دلدل میں پھنس چکاہوں۔ مولامیرے بس میں نہیں میں نکل سکوں، کیوں مولا میں بے بس ہوں۔۔۔ تو بے بس نہیں۔ اللہ اس بے بسی سے مجھے نکال۔ اللہ میں انسانیت کی گندگیاں صاف کررہا ہوں صرف اس لیے کہ تومیرے اندرکی گندگی کو صاف کردے۔ بڑا زبردست عمل ہے دل کی مرادیں پانے کا، اندرکے غم ٹلوانے کا، نیٹ کے نشے سے نجات پانے کے لیے، اور اللہ کی محبت، مدینے والے کے عشق کو پانے کے لیے زبردست عمل ہے۔

Saroor Ki Dunya - Hakeem Tariq Mehmood


سرور کی دنیا۔۔۔
در اصل ہم آئے ہیں سرور کی دنیا سے، جنت میں سرور ہی سرورہوتاہے۔ جنت کس چیز کا نام ہے ٹینشن فری ورلڈکا، ایسی زندگی جس میں ٹینشن نہیں ہے ۔ ایسا جہان جس میں ٹینشن نہیں ہے۔ ہم نیٹ میں نکلے تھے پراسرار اورسکون کی دنیا کی تلاش میں ۔ہم اصل میں اس دنیا کو پانے کے لیے یہ نیٹ کاسہارا لیتے ہیں۔ یہ شاید یہاں کچھ مل جائے وہاں ملنا نہیں، وہاں ہے ہی نہیں۔ یہ نیٹ کا نشہ ہمارے معاشرے کو تباہ وبرباد کررہا ہے۔
جنات عورتوں کے کھلے بالوں اورننگے بدن کے عاشق ہوتے ہیں۔ ایک ماہرنفسیات کے حقائق۔ جس نے خود تسلیم کیا کہ جنات ایک حقیقت ہے۔ اس نے خود جنات سے باتیں کی اور جنات نے اس ماہرنفسیات کو بتایا کہ ڈاکٹرمیں اس عورت کے بالوں کا عاشق ہوں۔ ہم کہاں سے کیا تلاش کرنے تھے اور کیا کھو بیٹھے۔۔۔؟

Aik Tawaif Ka Ajeeb Waqia - Hakeem Tariq Mehmood



Net Na Hamain Kaya Diya - Hakeem Tariq Mehmood - We Love Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari


نیٹ نے ہمیں کیا دیا ۔۔۔؟

نیٹ نے ہمیں کیا دیا۔۔۔ ہم لینے کیا گئے تھے اور لے کرکیا آگئے۔۔۔؟دن رات کالے جنات ، گندے جنات اس چیز پرحاوی رہتے ہیں۔ اس کانشہ وہ نشہ ہے جو دنیا کے کسی نشے میں نہیں ہے۔ اس کانشہ انوکھا اور عجب نشہ ہے۔ چھوٹے نہیں چھوٹتا۔ ٹوتے نہیں ٹوٹتا، جائے نہیں جاتا۔ انسان لاکھ کوشش کرتا ہے اگرخدانخواستہ یہ نشہ ایک دفعہ لگ جائے۔ پچھلے درس میں اس کا علاج بیت الخلا کی دعا بتائی تھی۔ روحانی غسل بھی اس نیٹ کے نشے سے نجات کے لیے بہترین علاج ہے۔

Maa Baap K Jhagro Ki 5 Wajohat - Hakeem Tariq Mehmood Chughati Ubqari




Rohani Ghusal Net K Nasha Ka Ilaj Hakeem Tariq Mehmmod Chughtai Ubqari



روحانی غسل ۔۔۔ نیٹ کے نشے کا علاج
میری درخواست ہے آپ سے میں منت کررہا ہوں ہاتھ جوڑکر۔ یہ نیٹ کی دنیا سے ، موبائل کی دنیا سے آپنے آپ کو باہرنکالیں۔اگرنہیں نکل سکتے تو اس کا حل ہے ہمت نہیں ہاریئے گا۔ ایک حل بیت الخلا کی دُعا ہے دوسر ا روحانی غسل ہے۔
غسل توآپ باقاعدگی سے کرتے ہیں۔ اپنے ہرغسل کو روحانی غسل بنا لیں۔روحانی غسل کے لیے کوئی مخصوص لباس نہیں پہننا پڑتا۔ بیت الخلاء کی مسنون دُعا ضرور یاد کرئیں اوربیت الخلاء میں اس کو دل ہی دل میں ضرور پڑھیں۔ نیٹ کی گندگی ہی ایسی ہے کہ اس بیت الخلا ء کی گندگی سے ہی یہ گندگی دھلے گئی۔ ادھروہ دھلتا جائے گا اِدھر یہ دُھلتا جائے گا۔ادھروہ صاف ہوتا جائے گا ادھریہ صاف ہوتا جائے گا۔ روحانی غسل کریں۔
 

Rohani Ghusal

 

Rohani Ghusal Net K Nasha Ka Ilaj (Mushadat aur Waqiat) Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari


روحانی غسل۔ مشاہدات وواقعات

روحانی غسل کرتے ہوئے تصورکرے کہ اللہ ہرپانی کے قطرے کے ساتھ میراجوگناہ ہے دُھل رہا ہے ، دُھل گیاہے اور اللہ دُھودے، اس دُعا کی برکت (بیت الخلاء) سے ۔
روحانی غسل کے اس عمل سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اُٹھایا ہے۔ بہت ساری لاعلاج بیماریوں والے مریض اس روحانی غسل سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں۔ جو نیٹ کی خباثت، غلاظت اور نحوست چھوڑنا چاہتے تھے وہ بھی شامل ہیں وہ بھی ہیں جو ایسا گناہ چھوڑنا چاہتے تھے جو اللہ اور اس بندے کے درمیان تھا۔ ان میں وہ بھی شامل ہیں جو ایسا عیب چھوڑنا چاہتے تھے وہ بھی ہیں۔ وہ بھی جو پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتے تھے وہ بھی ہیں۔ جو نظروں کو پاکیزہ کرنا چاہتے تھے وہ بھی ہیں۔ جو کانوں کو پاکیزہ کرنا چاہتے تھے روحانی غسل کی برکت سے پاکیزہ ہوگئے۔ وہ بھی ہیں جو جذبوں کو دل کو خیالوں کو پاکیزہ کرنا چاہتے تھے۔ اللہ نے تن کوبھی اورمن کو پاکیزہ کردیا۔
بیت الخلاء کی دُعا پڑھتے ہی تصورکریں، کہ قطرے قطرے کے ساتھ میرا فلاں عیب، فلاں بیماری، فلاں دُکھ دُھل رہا ہے۔
ایک صاحب نے بتایا کہ ابا جی جب آتے تھے سب ادھراُدھرہوجاتے تھے وہ بہت زیادہ گالیاں دیتے تھے۔ہم نے اباجی کاتصورکرکے روحانی غسل کرنا شروع کردیا کچھ ہی عرصہ میں ان کی گالیاں دینا کی عادت ختم ہوگئی۔
ابا جی گالیاں نہیں دیتے تھے ۔۔۔ ابا جی کے اندرایک شیطان ہے وہ گالیاں دیتا ہے۔ ہرانسان کے اندرایک شیطان ہوتا ہے۔ اصل میں یہ شیطان گالیاں دیتا ہے بس زبان آپ کی کی ہوتی ہے۔اللہ نے انبیاء کے شیطان کو مسلمان کردیا ۔ بیت الخلاء کی دُعا سے یہ شیطانی قوتیں کمزورہوجاتی ہیں۔ اس لیے کہ جب شیطان کے مقابلے میں فرشتے آجاتے ہیں ۔اب فرشتے طاقتور ہیں یا شیطان۔۔۔؟ کیوں شیطان کے ساتھ اللہ نہیں ہے ، فرشتوں کے ساتھ اللہ ہے۔
اللہ کہتا ہے کہ جاؤ اس کی حفاظت کروں کیوں اس بندے نے بیت الخلاء کی دُعا پڑھ لی ہے۔ یہ بندہ کہہ رہا ہے کہ مولامیں کمزور ہوں، بے بس ہوں، لاچار ہوں ، میرے ہاتھ کھڑے ہیں، ناتوان ہوں۔ اے اللہ نہ میری تدبیریں کام آتی ہیں، نہ میری سوچیں کام آتی ہیں۔ ناکام ہوکرتیری بارگاہ میں آیا ہے۔ یااللہ اپنی رحمت بھیج دے اور مجھے بچا لے۔
بندہ کس چیز سے بچنا چاہتاہے۔اللہ میں بچنا چاہتا ہوں اس خبث اورخبائث خاندان سے جو بیت الخلاء میں رہتی ہے اس سے بچنا چاہتاہوں۔ کیوں کہ حضورپاک ﷺ کا پیغام سچا ان کی بات سچی۔ ان کافرمان ہے کہ بیت الخلاء میں یہ فیملیاں رہتی ہیں اورتیری شرمگاہ سے کھیلتی ہیں اور تیرے اندرغیرضروری شہوت اور گناہ کا جذبہ پیداکرتی ہیں۔ اور تجھے لاعلاج قسم کی بیماریاں لگاتی ہیں ۔ یا اللہ میں ان سے بچنا چاہتاہوں ، توبچا دے۔اصل میں یہ اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردیاہے۔ مولا بڑا کریم ہے، مولا بڑا کریم ہے۔ اللہ والوں وہ میرا رب بڑی غیرت اورحیا والا ہے جو بندہ اپنی بے بسی، لاچارگی اورمجبوری کااعتراف بھی رہا ہے اور اظہار بھی کررہا ہے اس دُعا کے ذریعے۔ اور باربار کہہ رہا ہے مولا میں بے بس ہوں مجھے بچا لے یہاں ایسی چیزیں لگتی ہیں جو نظرنہیں آتی مگربندے کے نسلوں کو کھا جاتی ہیں۔

Rohani Ghusal Ki Niyat Aur Taswar Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

روحانی غسل کی نیت اورتصور

آپ ہرغسل کی روحانی غسل کی نیت کرلیں۔ جب نہا رہے اور بیت الخلاء کی دُعا پڑھ رہے تو یہ تصور دل ہی دل میں ہو یا اللہ مجھ پر جو پانی پڑرہا ، اس پانی کی برکت ایسی ہے کہ میرے تن کو میرے من کو اورمیرے آنگ آنگ کو دھو دے۔
اور ایک تصوربھی کیاکریں۔ یہ جو پانی پڑ رہا اور اس دعا کی برکت سے میری تمام غلاظتیں، خباثتیں اور اگرمیں گالیاں دیتا ہوں اور میں چاہتا ہوں گالیاں دینا چھوڑ دیں اوراگرمیری نظریں بھٹکتی ہیں اورمیں چاہتا ہوں میری نظریں اللہ کے غیرکونہ دیکھیں۔ اور میرے کان بھٹکتے ہیں ، اورمیرا دل میرے جذبے میری جوانی میری زندگی بھٹکتی ہے اورمیں چاہتا ہوں کہ نہ ہوں تو اس تصورکے ساتھ میں کررہا ۔ اوراللہ ایسا ہورہا اورہوگیا اوراللہ سے عرض کریں۔ کہ اللہ تو خود ہی توکہتا ہے کہ میرے بندے تم میرے ساتھ جیسا گمان کرو میں ویسا معاملہ کرتاہوں۔ یا اللہ میں نے اس دعاکی برکت سے یہ گمان کرلیا کہ تونے میری اس بیماری، اس عادت ، اس گندگی، اس غلاظت، اس خباثت اوراس بری کومیرے ساتھ تو نے ختم کردیا ۔ مولا توکردے تیری مہربانی ۔
ایک اورنیت کیا کریں۔ جب بھی غسل جنابت کیاکریں اور اس غسل میں یہ تصورکریں کہ اللہ اس کے ساتھ جو اولاد ہو وہ اولاد کے ساتھ تیری مدد اورتیرے فرشتوں کی حفاظت ہو۔

Naslo K Liya Rohani Ghusal Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari


نسلوں کے لیے روحانی غسل کریں

اپنی نسلوں کے لیے روحانی غسل کی نیت کرلیں۔ ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک دُعا پڑھتا ہوں کہ یااللہ میری نسلوں کو بت پرستی سے بچا۔ اپنی نسلوں کاروحانی تحفظ ، اپنی نسلوں کی روحانی سیکورٹی کرنا انبیاء کاشیوہ ہے ۔

جب آپ روحانی غسل کررہے ہوں ، اپنی نسلوں کاتصورکرلیں، موجودہ بھی غائبانہ بھی۔ میرابیٹا اس کے بیٹے کا بیٹا، میری بیٹی اس کی اولاد، میری آنکھیں بند ہوجائیں ، میرا جسم ختم ہوجائے میری قبروں کے نشان مٹ جائیں مگرمیری نسلیں قیامت تک چلیں۔ تیری حفاظت اگرقیامت تک ہوئی زمانہ جتنا بڑا فتنوں کا آجائے جتنی بڑی سائنسی نیٹ ورک آجائے، جتنے نیٹ کے جال پھر جائیں ۔ مولااگرتیری حفاظت ہے توکوئی کچھ کرنہیں سکتا۔ یہ روحانی غسل کرتے ہوئے سد ااپنی ذات کو نہ لیں اپنی نسلوں کا تصورکیا کریں،آئندہ آنے والی نسلوں کاتصورضرورکیا کریں۔ ہم نہیں بچ سکتے جب آگ لگی ہوئی تو اس سے نکل جانا بڑا مشکل ہے۔ جب ہرطرف کیچڑہو اس میں پھسل جانا عام سی بات ہے۔ جب بارش ہو رہی ہوتو چھینٹوں کالگ جانا معمولی امرہے۔ ہم نہیں بچ سکتے مگرہاں بچ سکتے ہیں۔ انشاء اللہ بچ سکتے ہیں ۔ اگراللہ کی حفاظت ہو، یہ روحانی غسل اللہ کی حفاظت کاایک راز ہے۔

 Ya Hafeezu Ya Salam - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

یا حفیظ یاسلام

جب بھی موبائل ، کمپیوٹرکو دیکھے ، نیٹ چلائیں یاحفیظ یاسلام یا 11 دفعہ پڑھ لیا کریں۔اور دل ہی دل میں اللہ سے عرض کیاکرو،یا اللہ اس کے شرسے مجھے بچا۔ یااللہ اس کی خیرمجھے دے دے اس کاشرمجھے نہ دے۔ تصورکرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ آدمی اگرتصورکرلے تو اس بہت زبردست رزلٹ ہے۔
اپنی آنکھوں کی نیت کرکے، اپنے جذبوں کی نیت کرکے ، اپنے جذبات، کیفیات اپنے وجدان کی نیت کرکے۔ اپنی نسلوں کی نیت کرکے ، اپنے پیٹ میں بچے کی نیت کرکے۔ اوربیوی کے پاس جا رہے ہیں تو اس کی نیت کرکے ۔ یاحفیظ یاسلام ۔ یااللہ جوتوبچہ دے بیٹی دے یا بیٹا دے اس کی حفاظت کانظام بھی غائب سے فرما دے۔ اللہ تیرے پاس فرشتوں کی کمی نہیں ہے۔ یا اللہ آج جو آقاﷺ کے روضے پرجوفرشتے حاضری دینے آئے تھے ان کی باری آئی تھی ان کی قیامت تک پھرباری نہیں آئے گی۔
یاحفیظ یاسلام، اللہ سے نسلوں کے لیے مانگیں، حفاظت کانظام مانگیں۔ بچہ اپنا ہوم ورک کمپیوٹرپرکررہا یا حفیظ یاسلام۔ مولا بس تو اس کی حفاطت کر، بیٹے کے پاس موبائل ہے یاحفیظ یاسلام۔ بچے کے پاس بائیک ہے یاحفیظ یاسلام۔ مولاحفاظت فرما ، حادثے سے بچا اور اس سواری کوغلط راہوں پرجانے سے بچا، یاحفیظ یاسلام۔ یااللہ اس کے جان کی حفاظت،یاحفیظ یاسلام اس کے مال کی حفاظت۔ یاحفیظ یاسلام اس کے ایمان کی حفاظت۔ یاحفیظ یاسلام یا اللہ اس کے مستقبل کی حفاظت۔ نسلوں کے لیے دعائیں مانگیں۔ وہ نادیدہ نسلیں جنہیں میری آنکھوں نے نہیں دیکھا مگراللہ کے نظام میں قیامت تک موجود ہیں۔ اس کے لیے بھی روحانی غسل کاتصور، دعائیں اور یاحفیظ یاسلام مانگیں۔
اللہ دل تیرے قبضہ میں ہے، چاہتیں تیرے قبضے میں ہیں۔ مولا وجدان کیفیات تیرے قبضے میں ہیں۔ یااللہ ساری مخلوق کے دل تیری قدرت کی دوانگلیوں میں ہے۔ اللہ تو چاہے تو ان کوملا دے چاہے تو ان کو توڑدے۔ اللہ سب تیرے پاس ہے۔ مولا میں غائبانہ حفاظت کی دعائیں کررہا ہوں۔
یہ عمل آپ بھی کرسکتے ہیں صبح 3دفعہ درود پاک پڑھ لیں اس تصورکے ساتھ کہ سارے دن کی میں جتنی دعائیں پڑھوں گا تواسی میں ہوگیا تو اب ہردعا سے پہلے آپ درود پاک نہ بھی پڑھ توآپ کو صبح کو پڑھا ہوا درود آپ کے سارے دن کام آئے گا۔

Ya Hafeezu Ya Salam Nasloo K Liya Parhain Hakeem Tariq Mehmmod Chughtai Ubqari


 

نسلوں کے لیے یاحفیظ یاسلام پڑھیں

اپنی نسلوں کے لیے یا حفیظ یاسلام۔ بھکاری بن کر، محتاج بن کر،عاجز بن کر۔ مولا تو حفاظت کرنے پہ آئے تو کرکے دیکھائیں، توعافیت دینے پرآئے تودے کردیکھائے۔
مولا میرے لیے میری نسلوں کے لیے اس سہولت کے نظام (موبائل، کمپیوٹر، نیٹ) سے عافیت دے، حفاظت فرما۔ مولا اس کے خیرکودے دے اس کے شرسے بچ لے۔ یا اللہ اس کی راحت کو دے دے اس کے شرسے بچا لے۔ یااللہ اس کے سکون کو دے دے اس کی ٹینشن سے قیامت تک آنے والی نسلوں کو بچ لے۔ خیرکے طالب بنیں، خیرکے بھکاری بنیں۔ وہ بڑا کریم مولا ہے وہ دینے والاہے وہ سخی شہنشاہ ہے۔ وہ اپنے غائب کے خزانے سے جس کو دے دیتا ہے بس سارے کام ہوجاتے ہیں۔
جب بھی غسل خانے میں غسل کیاکریں، یااللہ میری بھی حفاظت کرمیری نسلوں کی بھی حفاطت کر۔ جب بھی بیت الخلاء میں جائیں تو اس کی نیت کریں کہ بھی بیت الخلاء جائیں اس کی حفاظت فرما۔ اللہ والوں یہ بیت الخلاء بہت بڑا شرہے۔ یہ بیت الخلاء کی دُعا پڑھ کر اس شرسے اپنے آپ کو بچائیں۔






No comments:

Post a Comment